ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پِک اپ ڈرائیور کی کوتاہی نے لی عمر رسیدہ شخص کی جان

منگلورو : پِک اپ ڈرائیور کی کوتاہی نے لی عمر رسیدہ شخص کی جان

Sun, 16 Jan 2022 19:39:36    S.O. News Service

منگلورو 16/ جنوری (ایس او نیوز) شکتی نگر کالونی میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں پِک اپ ڈرائیور کی کوتاہی کی وجہ سے اپنے گھر کے آنگن میں کھڑے  ایک عمر رسیدہ شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والا کورگپّا (85 سال) اپنے گھر کے سامنے آنگن میں کھڑا تھا اس وقت فلورنگ ٹائلس سے بھری ہوئی  پک اپ  ڈرائیور موہن نے اتنی بے پروائی سے گاڑی کو ریورس چلانا شروع  کیا کہ اس نے وہاں کھڑے ہوئے کورگپا کی طرف توجہ ہی نہیں دی اور گاڑی نے اسے ٹکر مار کر گرا دیا ۔

 گاڑی کی ٹکر سے کورگپا کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے بعد اسے وینلاک ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی ۔

 اس تعلق سے کنکناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تحقیق جاری ہے ۔


Share: